نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار کی امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش ڈاکٹرشفیق الرحمٰن سے ملاقات

نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار کی امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش ڈاکٹرشفیق الرحمٰن سے ملاقات


نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے ڈھاکا میں امیر جماعتِ اسلامی بنگلہ دیش ڈاکٹر شفیق الرحمن سے ملاقات کی ہے اور انہیں وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے صحت و سلامتی کے لیے نیک خواہشات کاپیغام پہنچایا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار نے امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر شفیق الرحمٰن کی رہائش گاہ پر جا کران سے ملاقات کی۔

دفتر خارجہ کے مطابق امیر جماعت اسلامی دل کے آپریشن کے بعد صحت یاب ہو رہے ہیں، اسحٰق ڈار نے وزیراعظم پاکستان اور اپنی جانب سے ڈاکٹر شفیق الرحمن کی صحت و سلامتی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اسحٰق ڈار نے ڈاکٹر شفیق الرحمن کی سیاست، تعلیم اور سماجی بہبود کے میدانوں میں مثبت خدمات کو سراہا۔

واضح رہے کہ نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار سے گزشتہ روز جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے وفد نے ملاقات کی تھی۔

دفتر خارجہ نے بتایا تھا کہ ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحٰق ڈار نے مختلف سیاسی اسٹیک ہولڈرز سے رابطوں کے سلسلے میں جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے وفد سے ملاقات کی تھی، وفد کی قیادت نائب امیر ڈاکٹر سید عبداللہ محمد طاہر کررہے تھے۔

ملاقات میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں اور خطے کی حالیہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے مشکلات اور آزمائشوں کے باوجود جماعت اسلامی کی قیادت اور کارکنان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہاتھا۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top