موسلا دھار بارشوں کا الرٹ جاری

موسلا دھار بارشوں کا الرٹ جاری


سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مکہ مکرمہ ریجن میں منگل تک تیز بارشوں کا امکان موجود ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز کے سرکاری ترجمان حسین القحطانی کا کہنا ہے کہ مدینہ منورہ میں گزشتہ روز 40 ملی میٹر بارش ہوئی اور ہوا کی رفتار 72 کلو میٹر فی گھنٹے ریکارڈ کی گئی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ مدینہ کے مشرقی علاقوں اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اطراف کے علاقوں میں 15 سے 40 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جو اب تک ریکارڈ کی جانے والی بارش کی بلند ترین شرح ہے۔

سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع کی جانب سے مکرمہ مکرمہ، جدہ، رابغ اور خلیص میں بارش کے حوالے سے الرٹ جاری کیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ تیز بارشوں کا سلسلہ منگل تک جاری رہے گا۔

محکمہ شہری دفاع کی جانب سے شہریوں پر زور دیا گیا کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ وادیوں اور نشیبی علاقوں میں نہ جائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مکہ میں ہونے والی موسلا دھار بارش کے باعث سڑکیں زیر آب آگئیں، جبکہ مسجد الحرام میں عمرہ زائرین بارش کے دوران بھی (طوافِ کعبہ) اللہ کی عبادت میں مصروف رہے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top