ملک میں شدید زلزلہ، شدت 6.1 ریکارڈ، متعدد عمارتیں تباہ

ملک میں شدید زلزلہ، شدت 6.1 ریکارڈ، متعدد عمارتیں تباہ


ترکیہ کے مغربی حصے میں جمعرات کی صبح شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے نتیجے میں کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا، تاہم کسی جانی نقصان کی فوری اطلاع نہیں ملی۔ رپورٹس کے مطابق زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کا مرکز بالیکسیر صوبے کے قصبے سندرگی میں تھا۔ زلزلے کی گہرائی تقریباً 6 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔

زلزلے کے جھٹکے استنبول، بورصہ، مانیسا اور ازمیر سمیت متعدد شہروں میں محسوس کیے گئے، اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق سندرگی میں کئی عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچا۔

زلزلے کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، اور لوگ گھبرا کر گھروں سے باہر نکل آئے۔

یاد رہے کہ اگست میں اسی علاقے میں 6.1 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے تھے جبکہ اس سے قبل ترکیہ میں 2023 میں آنے والے ہولناک زلزلے میں 55 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top