مشرق وسطیٰ کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے: ایرانی وزیر خارجہ

مشرق وسطیٰ کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے: ایرانی وزیر خارجہ


ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، ایران ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔

بغداد میں نیوز کانفرنس کے دوران ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے علاوہ کوئی بھی ملک خطے میں جنگ نہیں چاہتا، مشرق وسطیٰ کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرنے خطے کی سلامتی خطرے میں ڈال رہا ہے۔

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ غزہ اور لبنان کے خلاف صیہونی جارحیت بند ہونی چاہیے، ہم امن اور جنگ بندی کے حصول کے لیے کوشاں ہیں، تنازعات کے بڑھنے سے خطے میں وسیع جنگ شروع ہوسکتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ خطے کو وسیع جنگ سے بچانے کیلئے ایران نے بے پناہ کوششیں کیں۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top