امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ارب پتی ایلون مسک کی کئی ماہ بعد ایریزونا میں غیر متوقع ملاقات ہوئی۔ چارلی کرک کی یاد میں ہونے والے تعزیتی اجلاس کے موقع پر دونوں خوشگوار موڈ میں نظر آئے اور ہاتھ بھی ملایا۔
تلخیوں کے بعد ہونے والی اس ملاقات کی تصویر ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی اور لکھا: ’’یہ چارلی کے لیے ہے‘‘۔
واضح رہے کہ ایلون مسک صدر ٹرمپ سے تلخی کے بعد ان کی حکومت سے الگ ہوگئے تھے اور چند ماہ قبل انہوں نے نئی سیاسی جماعت امریکا پارٹی لانچ کی تھی۔