فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ امریکا اور امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات پاک امریکا تعلقات کے استحکام کا سبب ہے۔ بلوم برگ رپورٹ نے پاک امریکا تجارتی مذاکرات میں بہتری کا انکشاف کیا ہے۔
امریکی جریدے بلوم برگ کی جانب سے اپنی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے آرمی چیف عاصم منیر کے دورے کے بعد پاک امریکہ تجارتی تعلقات میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔
امریکی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ امریکی صدر نے پاکستانی آرمی چیف کا وائٹ ہاؤس میں غیرمعمولی خیرمقدم کیا۔
اس کے بعد پاکستان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کی سفارش کی۔
رپورٹ کے مطابق فیلڈ مارشل کے دورہ امریکا کے بعد پاکستان اور واشنگٹن کے درمیان تعلقات میں بہتری کے آثار نظر آرہے ہیں۔