فوجی کارروائی ابھی جاری ہے، بڑے سکیورٹی چیلنجز باقی ہیں، نیتن یاہو کی ڈھٹائی برقرار

فوجی کارروائی ابھی جاری ہے، بڑے سکیورٹی چیلنجز باقی ہیں، نیتن یاہو کی ڈھٹائی برقرار


جنگی جنون میں مبتلا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ضد برقرار ہے۔ جنگ بندی کے باوجود انہوں نے اعلان کیا کہ غزہ میں فوجی کارروائی ابھی ختم نہیں ہوئی۔ قوم سے خطاب میں نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل اب بھی بڑے سکیورٹی چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کچھ دشمن دوبارہ منظم ہو کر حملے کی کوشش کر سکتے ہیں، لیکن ہم مکمل تیاری کے ساتھ ان کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں، کیونکہ جہاں بھی اسرائیلی فوج لڑائی میں اتری، وہاں کامیابی حاصل کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ کامیابیوں کے بعد اسرائیل کے لیے نئے مواقع بھی پیدا ہوئے ہیں اور اگر قوم متحد ہو کر کام کرے تو وہ چیلنجز پر قابو پاسکتی ہے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top