فلپائن کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

فلپائن کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے


فلپائن کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق ریکٹر اسکیل پر شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث کئی لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

یہ دو دن میں فلپائن میں آنے والا تیسرا زلزلہ ہے۔ دو روز قبل بھی جنوبی ساحلی علاقوں میں شدت 7.5 کا زلزلہ آیا تھا، جس کے بعد متعدد ممالک میں سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی۔

قریبی ساحلی علاقوں کے رہائشیوں کو ابتدا میں بلند مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت دی گئی تھی، تاہم بعد میں یہ انتباہ واپس لے لیا گیا۔

فلپائن کے محکمہ ارضیات کے مطابق یہ زلزلہ منڈاناؤ کے علاقے میں، داؤاؤ اورینٹل کے ساحلی قصبے مانائے کے نزدیک سمندر میں آیا۔

ادارے نے ابتدائی طور پر زلزلے کی شدت 7.6 بتائی تھی جسے بعد میں کم کر کے 7.5 کر دیا گیا، جب کہ اس کی گہرائی 20 کلومیٹر بتائی گئی۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top