فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی رسائی کا مطالبہ کیا ہے۔
ملائیشیا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق پیرس میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ایمانوئل میکرون اور انور ابراہیم نے کہا کہ اسرائیل اور فلسطین تنازع کے حل کے لیے دو ریاستی حل بہترین راستہ ہے۔
میکرون نے کہا کہ ہم اس مقصد کے لیے سعودی عرب سمیت کئی فریقین کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، فی الحال اسرائیل کو غزہ میں امداد کی رسائی کی اجازت دینی چاہیے۔
انور ابراہیم نے دو ریاستی حل کی حمایت کا اعادہ کیا اور حال ہی میں ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی۔