غزہ مذاکرات کی ناکامی پر اسرائیلی آرمی چیف نے جنگ جاری رکھنے کی وارننگ دے دی

غزہ مذاکرات کی ناکامی پر اسرائیلی آرمی چیف نے جنگ جاری رکھنے کی وارننگ دے دی


اسرائیلی آرمی چیف ایال ضمیر نے کہا ہے کہ اگر غزہ میں مذاکرات ناکام ہوئے تو جنگ جاری رہے گی۔ لیفٹیننٹ جنرل ایال ضمیر نے غزہ میں تعینات فوجی دستے سے خطاب میں کہا کہ اس وقت کوئی جنگ بندی نافذ نہیں ہے۔

تاہم ہماری آپریشنل صورتحال میں تبدیلی آ رہی ہے اور ہمیں سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے اپنی جنگی حکمتِ عملی بدلنی پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ اگر سیاسی کوششیں ناکام رہیں تو ہم پہلے کی طرح جنگی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

ایال ضمیر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حماس اور بین الاقوامی ثالث یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی کے معاملات پر بات چیت کر رہے ہیں۔

بعد ازاں امریکی انتظامیہ نے بھی اشارہ دیا کہ اگر حماس غزہ کا کنٹرول چھوڑنے سے انکار کرے تو اسے سخت نتائج بھگتنا پڑ سکتے ہیں۔

عسکری اور سیاسی قیادت کی یہ پیشین گوئیاں مذاکراتی عمل اور کشیدگی دونوں کے لیے اہم ثابت ہو سکتی ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی حماس کو وارننگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر حماس نے اقتدار نہ چھوڑا تو اسے صفحہ ہستی سے مٹادیا جائے گا۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا تھا کہ اگر حماس نے اقتدار چھوڑنے اور غزہ کا کنٹرول دینے سے انکار کیا، تو اسے ’ مکمل تباہی’ کا سامنا کرنا پڑے گا۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top