غزہ جنگ بندی، اسرائیلی انتہا پسند وزیر نے نیتن یاہو کو بڑی دھمکی دے دی

غزہ جنگ بندی، اسرائیلی انتہا پسند وزیر نے نیتن یاہو کو بڑی دھمکی دے دی


اسرائیل کے دائیں بازو کے انتہاپسند وزیر اتمار بن گویر نے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت نے حماس کا مکمل خاتمہ نہ کیا تو وہ وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف ووٹ دیں گے۔

اتمار بن گویر نے اپنے بیان میں غزہ امن معاہدے کی بھی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے کسی معاہدے کی حمایت نہیں کریں گے جس کے نتیجے میں ان فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے جن پر اسرائیل سنگین الزامات عائد کر چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو امن بات چیت کے بجائے حماس کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھنی چاہیے تاکہ اسرائیل کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔

انتہا پسند وزیر اتمار بن گویر نے اسرائیلی حکومت کو دھمکی دی کہ اگر حماس کا وجود برقرار رہا تو ان کی پارٹی حکومت گرا دے گی۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top