سیلاب کی تباہ کاریوں کے باوجود شمالی کوریا کا بیرونی امداد لینے سے انکار

سیلاب کی تباہ کاریوں کے باوجود شمالی کوریا کا بیرونی امداد لینے سے انکار


شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ-ان کا کہنا ہے کہ ملک کو سیلاب سے پہنچنے والے نقصان سے نمٹنے کے لیے بیرونی امداد کی ضرورت نہیں ہے۔

سربراہ شمالی کوریا نے ہزاروں متاثرین کو بہتر دیکھ بھال کے لیے دارالحکومت لانے کا حکم دیا ہے۔

شمالی کوریا کے سرکاری خبررساں ادارے کورین سینٹل نیوز ایجنسی کے مطابق کم جونگ-ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں گھروں کی دوبارہ تعمیر اور مستحکم کرنے کے لیے دو سے تین ماہ لگیں گے۔ تب تک حکومت پیانگ یانگ میں قائم فسیلیٹیز میں قریب 15 ہزار 400 افراد کو دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔

خبررساں ادارے کا کہنا تھا کہ کم جونگ-ان ک جانب سے یہ کمنٹ شمال مغربی قصبے اوئیجو کے دو روزہ دورے کے دوران دیے، جہاں انہوں نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور بحالی کے لیے کی جانے والی کوششوں کے متعلق گفتگو کی۔

سرکاری میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جولائی کے آخر میں شمال مغربی شہر سِن اوئیجو اور اس کے پڑوسی قصبے اوئیجو میں ہونے والی شدید بارشوں سے 4100 گھروں، 7410 ایکڑ زرعی زمین اور متعدد عمارتیں، سڑکیں اور ریلوے متاثر ہوئے ہیں۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top