روس نے یوکرین امن معاہدے میں بڑی رعایتیں دی ہیں، امریکی نائب صدر

روس نے یوکرین امن معاہدے میں بڑی رعایتیں دی ہیں، امریکی نائب صدر


امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ روس نے یوکرین امن معاہدے کے لیے نمایاں رعایتیں دی ہیں۔ امریکی میڈیا این بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں وینس نے کہا کہ روسی صدر پیوٹن نے تسلیم کیا کہ یوکرین کی علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے سکیورٹی ضمانت لازمی ہے اور وہ کیف میں کٹھ پتلی حکومت قائم کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔

نائب صدر کے مطابق روسی صدر نے کئی اہم رعایتیں دی ہیں، جن میں یوکرین کو مستقبل میں بیرونی حملوں کے خلاف سکیورٹی گارنٹی کی یقین دہانی بھی شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ روس پر اضافی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ حالات کے مطابق کیا جائے گا۔

دوسری جانب، روسی وزیر خارجہ نے امریکی صدر کی یوکرین اور روس کے درمیان جنگ ختم کرنے کی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ صدر ٹرمپ یوکرین میں جنگ بندی چاہتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکی صدر نے روسی ہم منصب سے ملاقات کی، تاہم ان کا دعویٰ تھا کہ یورپی رہنما یوکرین میں امن کے خواہاں نہیں ہیں۔

یاد رہے کہ رواں ماہ امریکی صدر نے یوکرین میں جنگ بندی کے حوالے سے روسی ہم منصب سے الاسکا میں ملاقات کی تھی تاہم اس ملاقات کے بعد یوکرین میں جنگ بندی کے حوالے سے کوئی اعلان نہ ہوسکا۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top