رابطہ عالم اسلامی کے سابق سکریٹری جنرل ڈاکٹرعبداللہ طویل علالت کے بعدانتقال کر گئے

رابطہ عالم اسلامی کے سابق سکریٹری جنرل ڈاکٹرعبداللہ طویل علالت کے بعدانتقال کر گئے


عالم اسلام کی ہردلعزیز شخصیت، رابطہ عالم اسلامی کے سابق سکریٹری جنرل اور شوریٰ کونسل کے سابق نائب صدر ڈاکٹر عبداللہ بن عمر بن محمد نصیف آج طویل علالت کے بعد جدہ میں انتقال کر گئے ہیں۔

حکام کے مطابق ڈاکٹر عبداللہ بن عمر بن محمد نصیف کی نماز جنازہ الجفالی مسجد جدہ میں ادا کی گئی جب کہ ان کی تدفین اسد قبرستان میں کی گئی۔

جدہ کے الخزامی ٹاورز میں ان کے گھر پر مردوں اور عورتوں کے لیے تعزیتی تقریب تین دنوں تک مغرب تا عشاء جاری ہے۔

رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے ان کی خدمات کو سراہا ۔

 




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top