دنیا کا سب سے بڑا احتجاج: آسٹریلیا کی سڑکوں پر غزہ کے حق میں عوام کا سمندر امڈ آیا

دنیا کا سب سے بڑا احتجاج: آسٹریلیا کی سڑکوں پر غزہ کے حق میں عوام کا سمندر امڈ آیا


غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور مظالم کے خلاف آسٹریلیا بھر میں لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ سڈنی، میلبرن، پرتھ، ایڈیلیڈ، کینبرا، ہوبارٹ اور برسبین سمیت 40 سے زائد شہروں میں بڑے مظاہرے ہوئے، جن میں 3 لاکھ سے زیادہ افراد شریک ہوئے۔

مظاہرین نے فلسطینی عوام کے حق میں نعرے لگائے اور مطالبہ کیا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جاری نسل کشی اور جبری قحط کو فوری طور پر روکا جائے۔

عوام نے آسٹریلوی حکومت پر زور دیا کہ اسرائیل پر فوری اقتصادی اور سفارتی پابندیاں عائد کی جائیں۔

دنیا کے دیگر ممالک میں بھی فلسطین کے حق میں احتجاج دیکھنے میں آیا۔ برطانیہ میں مظاہرین نے بینک کے اندر اسرائیل سے مالی تعلقات ختم کرنے کا دھرنا دیا، جبکہ بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں ہزاروں افراد نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیا۔

فن لینڈ میں انسانی زنجیر بنائی گئی اور جنوبی کوریا میں اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے فلسطین آزاد کرو کے نعرے لگے۔

اسرائیل کے اندر بھی نیتن یاہو حکومت کے خلاف احتجاج ہوا، تل ابیب میں ہزاروں افراد نے فوجی ہیڈکوارٹر کے باہر جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

 




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top