حماس نے فوجی کیمپ پر حملہ کر کے 4 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کر دیا

حماس نے فوجی کیمپ پر حملہ کر کے 4 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کر دیا


غزہ میں فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے حملے میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق حماس کے مسلح عناصر نے غزہ سٹی کے قریب جبالیہ کے علاقے میں پیر کی صبح فوجی کیمپ پر حملہ کیا۔

حملے میں 3 مزاحمت کار ملوث تھے، جس کے نتیجے میں اسرائیلی فوج کی 401 ویں بکتر بند بریگیڈ کی 52 ویں بٹالین کے 4 فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ آوروں نے ایک ٹینک کو نشانہ بنایا، اس پر فائرنگ کی اور پھر دستی بم پھینکا جس سے چاروں فوجی مارے گئے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top