حزب اللہ نے جنگ کے اگلے مرحلے کا اعلان کردیا، اسرائیل پر حملے مزید تیز ہوں گے

حزب اللہ نے جنگ کے اگلے مرحلے کا اعلان کردیا، اسرائیل پر حملے مزید تیز ہوں گے


لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل کے ساتھ جاری جنگ کو اب نئے مرحلے میں لے جانے کا اعلان کیا ہے جس میں اسرائیل پر حملے مزید تیز ہوں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کے ساتھ ان کی لڑائی اب نئے مرحلے کی طرف جارہی ہے۔

حزب اللہ کی جانب سے بتایا یگا ہےکہ گزشتہ کچھ دنوں میں دشمن کے خلاف نئے ہتھیار بھی استعمال کیے ہیں۔

حزب اللہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’ہم اسرائیل کے خلاف جنگ کے نئے مرحلے کا آغاز کررہے ہیں اور اب پہلی دفعہ گائیڈڈ میزائل اور نئے قسم کے خودکش ڈرون طیارے استعمال کیے جائیں گے‘۔

واضح رہے کہ حزب اللہ نے اسی ہفتے کے آغاز میں اپنے ایک نئے میزائل ‘قادر ٹو’ سے بھی تل ابیب کو نشانہ بنایا تھا۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top