جوبائیڈن الوداعی تقریر پر آبدیدہ کیوں؟

جوبائیڈن الوداعی تقریر پر آبدیدہ کیوں؟


شکاگو میں ڈیموکریٹکس کا چارروزہ کنونشن میں کملا ہیرس کی بطورصدارتی امیدوارحمایت کااعلان کردیا گیا۔

اس موقع پر امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا امریکا میں سیاسی تشدد کی کوئی گنجائش نہیں، ملک میں نئے باب کا آغاز ہونے جارہا ہے، ہمارے اچھے دن آرہے ہیں۔

امریکی صدرنے ٹرمپ پر تنقید کی اور کہا کہ سابق امریکی صدر نے چار سال میں کچھ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے میرے کام اچھا لگتا ہے لیکن مجھے اپنے ملک سے زیادہ پیار ہے، میں ان تمام لوگوں سے ناراض ہوں جنہوں نے کہا کہ مجھے استعفیٰ دینا چاہئے۔

بائیڈن اور ہیرس دونوں ایک آنسو پونچھتے ہوئے دکھائی دیے جب امریکی رہنما نے پہلی بار خاتون اول جِل بائیڈن اور ان کی بیٹی ایشلے کے تعارف کے بعد اسٹیج پر جانے پر چار منٹ تک زبردست داد حاصل کی۔

سامعین کے متعدد ممبران بھی آنسوؤں میں تھے جب بائیڈن نے اپنی الوداعی تقریر کی۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top