جسٹس عائشہ ملک نے قانون میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کر لی

جسٹس عائشہ ملک نے قانون میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کر لی


سپریم کورٹ کی خاتون جج جسٹس عائشہ ملک کو یونیورسٹی آف لندن نے قانون میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری دےدی۔

برطانیہ کی یونیورسٹی آف لندن نے جسٹس عائشہ ملک کو خراج تحسین پیش کیا ،جسٹس عائشہ ملک کو 28 اپریل 2025ء کو اعزاز سے نوازا گیا۔ قانون میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد جسٹس عائشہ ملک کے نام کے ساتھ اب ڈاکٹر کے لفظ کا اضافہ ہو گیا ہے یعنی ڈاکٹر جسٹس عائشہ ملک۔  

واضح رہے جسٹس عائشہ ملک سپریم کورٹ آف پاکستان کی پہلی خاتون جج ہیں،انہوں نے 2022ء میں سپریم کورٹ میں شمولیت اختیار کی۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top