جاپان میں کام کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کو جاپان فاؤنڈیشن نے خوشخبری سنا دی ہے۔
ورک ویزے کے خواہشمندوں کے لئے جاپان کی جانب سے ایک اچھا اقدام سامنے آیا ہے، جاپان ویزے کے خواہشمندوں کیلئے جاپان فاؤ نڈیشن نے ٹیسٹ برائے بیسک متعارف کروادیا گیا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس ٹیسٹ کا انعقاد اسلام آباد میں ہوگا اور اس ٹیسٹ کا مقصد امیدواروں کی جاپانی زبان میں بنیادی ابلاغی صلاحیت کو جاننا ہے۔
انتظامیہ نے ٹیسٹ کی تاریخیں 11 اکتوبر،یکم نومبر اور 8 نومبر 2025 مقرر کی ہیں۔
اس ٹیسٹ کا انعقاد ایس کانز اسکول آف اکاؤنٹنسی ایف ایٹ مرکز اسلام آباد میں ہوگا۔
اس بیسک ٹیسٹکیلئے زیادہ سے زیادہ پانچ سو امیدواروں کی گنجائش رکھی گئی ہے، یہ ٹیسٹ جاپان میں روزگار اور رہائش کے خواہشمند افراد کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ جاپان کی حکومت نے سپیسفائیڈ اسکلڈ ورکر پروگرام میں شمولیت کے لیے اس ٹیسٹ میں کامیابی لازمی قرار دی ہے۔
اس اقدام سے پاکستانیوں کو جاپان میں بہتر روزگار کے مواقع حاصل کرنے میں آسانی ہو گی۔