تھائی لینڈ کی سابق ملکہ سری کٹ 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ تھائی شاہی محل نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مرحومہ موجودہ بادشاہ وجی رالونگ کورن کی والدہ اور آنجہانی بادشاہ بھومی بول کی اہلیہ تھیں، جنہوں نے 1946 سے 2016 تک طویل عرصے تک حکمرانی کی۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق سابق ملکہ کے انتقال پر ملک بھر میں سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔
ترجمان تھائی حکومت کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سابق ملکہ کے انتقال کے باعث ملائیشیا میں ہونے والے آسیان سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔
