ترکی کے شہر شہراز میں جنگلاتی آگ بھڑک اٹھی، عوام کو فوری طور پر شہر چھوڑنے کا حکم

ترکی کے شہر شہراز میں جنگلاتی آگ بھڑک اٹھی، عوام کو فوری طور پر شہر چھوڑنے کا حکم


ترکی کے مغربی صوبے ازمیر میں خوفناک جنگلاتی آگ نے تباہی مچا دی، جس کے بعد 50 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق آگ تیز ہواؤں کے باعث تیزی سے پھیل رہی ہے، جس نے متعدد علاقوں کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔

ترک ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی “آفاد” (AFAD) کے مطابق، سب سے شدید آگ سیفریحیصار کے جنگلات میں اتوار کے روز لگی، جو 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کی وجہ سے تیزی سے دیگر علاقوں میں پھیل گئی۔

سیفریحیصار سے اب تک 42,300 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ فوٹیجز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ متعدد گھروں کو آگ نے مکمل طور پر جلا دیا ہے، اور کئی علاقوں میں صرف دیواریں باقی رہ گئی ہیں۔

وزیر زراعت و جنگلات ابراہیم یومکلی کے مطابق، آگ بجھانے کے لیے 1,000 سے زائد اہلکار، 4 طیارے، 14 ہیلی کاپٹر اور 106 فائر ٹرک کام کر رہے ہیں۔

ازمیر ایئرپورٹ، جو عارضی طور پر بند تھا، اب پروازوں کے لیے بحال ہو چکا ہے۔

یورپی ادارے EFFIS کے مطابق رواں سال ترکی میں اب تک 19,000 ہیکٹر سے زائد رقبہ آگ سے متاثر ہو چکا ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی اور انسانی عوامل کی وجہ سے ایسے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، جس پر ترکی کو سنجیدہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top