بھارت پہلگام واقعے پر ایسا ردعمل دے جو خطے میں کشیدگی کو ہوا نہ دے: امریکی نائب صدر

بھارت پہلگام واقعے پر ایسا ردعمل دے جو خطے میں کشیدگی کو ہوا نہ دے: امریکی نائب صدر


امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہےکہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اور امریکا کو یہ بھی امید ہے کہ پاکستان تحقیقات میں تعاون کرے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے نائب صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت پہلگام واقعے پر اس انداز سے ردعمل دے کہ وسیع تر علاقائی تنازع پیدا نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے، امریکا کو یہ بھی امید ہے کہ پاکستان تحقیقات میں تعاون کرے گا اور دہشتگرد کو تلاش کرکے ان سے نمٹا جائے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان نے پہلگام واقعےکی تحقیقات کے لیے اقوام متحدہ کا کمیشن بنانے کی پیشکش کی تھی۔

بعد ازاں امریکا کی جانب سے پاکستان اور بھارت سے پہلگام حملے کے بعد بڑھتی کشیدگی کا ذمہ دارانہ حل نکالنے کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔

 




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top