بھارتی اپوزیشن کا بڑا وار، مودی کی جعلی جمہوریت اور جانبدار الیکشن کمیشن کا گٹھ جوڑ بے نقاب

بھارتی اپوزیشن کا بڑا وار، مودی کی جعلی جمہوریت اور جانبدار الیکشن کمیشن کا گٹھ جوڑ بے نقاب


بھارتی اپوزیشن نے حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مودی کی نام نہاد جمہوریت اور جانبدار الیکشن کمیشن کا گٹھ جوڑ بے نقاب کردیا۔ اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عوام کے ووٹوں پر ڈاکا ڈالنا بی جے پی کی عادت بن چکا ہے جبکہ الیکشن کمیشن مودی سرکار کے مفادات کا محافظ بن گیا ہے۔

دھاندلی اور ووٹ چوری کے ذریعے ہی بی جے پی اقتدار تک پہنچتی ہے، جسے اپوزیشن جماعتوں نے جعلی مینڈیٹ قرار دے کر کھول دیا ہے۔

انتخابی فہرستوں پر اٹھنے والے سوالات دبانے کی کوشش کے خلاف اپوزیشن نے سخت ردعمل دیتے ہوئے الیکشن کمیشن پر جانبداری، شفافیت کی کمی اور بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کا الزام عائد کیا۔

ٹیلی گراف انڈیا کے مطابق دہلی کانسٹی ٹیوشن کلب میں اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا گیا کہ ووٹر لسٹ میں بے ضابطگیاں جان بوجھ کر پیدا کی جا رہی ہیں تاکہ بی جے پی کو فائدہ پہنچایا جا سکے۔

کانگریس اور سی پی ایم رہنماؤں نے الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن اپنی غیر جانبداری کھو چکا ہے، جبکہ ترنمول کانگریس کی رہنما مہوا موئترہ نے جعلی ووٹر لسٹوں کو سنگین جرم قرار دیتے ہوئے سابق الیکشن کمشنرز کے خلاف کارروائی اور لوک سبھا کی تحلیل کا مطالبہ کیا۔

اسی طرح ترنمول کانگریس ایم پی ابھشیک بینرجی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے جعلی ووٹر لسٹوں پر انتخابات کرائے اور اپوزیشن کے کسی ایک سوال کا جواب نہیں دیا۔

اگر الیکشن کمیشن ووٹر لسٹ درست نہیں مانتا، تو کابینہ مستعفی اور نظر ثانی کے بعد نئے انتخابات کرائے جائیں۔

اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے بہار میں ‘ووٹ ادھیکار یاترا’ کے دوران کہا کہ غریب عوام کا حق چھینا گیا، یہ لڑائی عوام کے بنیادی حق اور ووٹ چوری کے خاتمے کے لیے لڑی جائے گی۔

علاوہ ازیں کانگریس رہنما گورَو گوگوئی نے کہا ہے کہ کئی ریاستوں میں ووٹر فہرستوں کی بے ضابطگیاں نظر انداز، پولنگ بوتھ کی ویڈیوز حذف کر دی گئی ہیں۔

الیکشن کمیشن اپوزیشن کے اٹھائے گئے سوالوں اور اپنی آئینی ذمہ داریوں سے بھاگ رہا ہے۔

اُدھر سی پی ایم کےایم پی جان برٹاس نے الیکشن کمیشن کو بی جے پی کی “بی ٹیم”قرار دیا ہے۔ سماج وادی پارٹی کے رہنما رام گوپال یادو نے کہا ہے کہ 2022 کے انتخابات میں 18 ہزار سے زائد ووٹرزکے نام لسٹ سے نکالے گئے۔

تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن نے کہا کہ ووٹر فہرستوں میں شفافیت نہیں اور آج بھی مردہ افراد کے نام درج ہیں۔

آر جے ڈی کے رہنما منوج جھا نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے آئین کی روح کو پامال کر کے جمہوری اقدار کو مذاق بنا دیا ہے۔

دھاندلی زدہ انتخابی نظام مودی سرکار کی سب سے بڑی ڈھال بن گیا ہے۔ مودی سرکار اور الیکشن کمیشن مل کر عوامی مینڈیٹ کے قتل میں مصروف ہیں۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top