بھارتی اداروں کا شرمناک کردار، نسل پرستی اور ریاستی جبر بے نقاب

بھارتی اداروں کا شرمناک کردار، نسل پرستی اور ریاستی جبر بے نقاب


مودی سرکار کے دورِ اقتدار میں پولیس عوام کو ریاستی جبر سے کچلنے کے لیے نسل پرستانہ مثالوں کا سہارا لینے لگی۔ حال ہی میں بھارتی پنجاب پولیس نے سیاہ فام جارج فلوئڈ کی ہلاکت کا منظر عوام کو دھمکانے کے لیے استعمال کیا۔

جارج فلوئڈ کی بیٹی گیانا فلوئڈ نے بھارتی پولیس کی ٹوئٹ کو شرمناک اور توہین آمیز قرار دیا۔

گیانا فلوئڈ نے کہا کہ یہ پوسٹ میرے والد اور لاکھوں امریکیوں کی جدوجہد کی توہین ہے۔

پنجاب پولیس کی ٹوئٹ میں پاکستان کا پرچم تھامنے والوں کو یکساں انجام بھگتنے کی سخت وارننگ بھی دی گئی۔

جارج فلوئڈ کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کو بھارتی پولیس نے فخر سے مسلمانوں کو ڈرانے کے لیے استعمال کیا۔

بھارتی پنجاب پولیس کی حالیہ ‘ایکس’ پوسٹ، انسانی حقوق کی کھلی تضحیک اور ریاستی دہشتگردی کا واضع ثبوت ہے۔

سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کے بعد پنجاب پولیس نے متنازعہ ٹوئٹ کو ہٹا دیا۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top