بنگلہ دیش میں بڑا اعلان سامنے آگیا

بنگلہ دیش میں بڑا اعلان سامنے آگیا


بنگلا دیش کی عبوری حکومت نے ملک بھر میں 15 اگست کی عام تعطیل ختم کردی۔

تعطیل ختم کرنے کا فیصلہ عبوری کابینہ نے متفقہ طور پر کیا۔ وزارت داخلہ کے مطابق، امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس تعینات کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پندرہ اگست کو عوامی لیگ کے بانی اور سقوط ڈھاکہ کے اہم کردار شیخ مجیب الرحمان کی برسی ہوتی ہے۔ ملک میں یومِ سوگ منایا جاتا ہے۔ انہیں پندرہ اگست انیس سو پچھہتر کو فوجی بغاوت میں قتل کردیا گیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ بھارت نواز معزول وزیراعظم حسینہ واجد بھارت فرار ہوگئی تھیں۔ بنگلہ دیش میں کوٹہ سسٹم کے خلاف احتجاج کے دوران تقریباً 300 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

شیخ مجیب الرحمان کی بیٹی حسینہ واجد نے فوج کو طلبہ کے خلاف ایکشن لینے کا کہا تو آرمی چیف نے انکار کردیا۔ بعدازاں سیاسی صورتحال تیزی سے تبدیل ہوئی اور حسینہ واجد استعفیٰ دے کر بھارت فرار ہوگئیں۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top