برطانیہ کا فلسطینی ریاست کو مشروط طور پر تسلیم کرنے کا اعلان

برطانیہ کا فلسطینی ریاست کو مشروط طور پر تسلیم کرنے کا اعلان


برطانیہ نے فلسطینی ریاست کو مشروط طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے غزہ پر مظالم بند نہ کئے تو برطانیہ ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لے گا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی حکومت غزہ میں خوفناک صورتحال ختم کرنےکیلئےٹھوس اقدامات کرے اور دیگر شرائط بھی پوری کرے۔

 برطانوی وزیراعظم نے واضح کیا کہ اسرائیل کو غزہ میں جنگ بندی،2ریاستی حل کی ضمانت دینا ہوگی۔

چند دن پہلے برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمرنے جرمنی اور فرانس کے رہنماؤں سے بات چیت کے بعد کہا تھا کہ فلسطین کو ریاست تسلیم کرنا ایک وسیع تراورعملی امن منصوبے کا بنیادی جزو ہونا چاہیے۔

برطانوی وزیراعظم کیئراسٹارمرنے کہا کہ پائیدارسلامتی ہی حقیقی امن کی ضمانت بن سکتی ہے اور یہی ہمارا اجتماعی راستہ ہے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top