ایران کا اسرائیل کے خلاف “وعدہ صادق سوم” آپریشن جاری
ایران نے اسرائیل پر ایک اورحملہ کردیا، جس میں اسرائیلی فوج کے ایک کمانڈر، انٹیلی جنس ہیڈکوارٹر اور یونٹ ایٹ ٹو ڈبل زیرو کو نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق، حملے میں یونٹ ایٹ ٹو ڈبل زیرو کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ایرانی سپریم سکیورٹی کونسل نے خبر دار کیا ہے کہ اگر کوئی تیسرا فریق اس جنگ میں داخل ہوا، تو ایران اس کے خلاف بھی بھرپور کارروائی کرے گا۔