ایران نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دے دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران میں بہمن چوبی نامی شخص کو اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں سزائے موت دی گئی۔
ایرانی عدلیہ کے میڈیا ونگ میزان کے مطابق یہ فرد ایران میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے والے اہم ترین عناصر میں سے ایک تھا۔
میزان نے بتایا کہ اس جاسوس کا بنیادی مقصد موساد کے لیے سرکاری اداروں کے ڈیٹا بیس تک رسائی حاصل کرنا اور ایرانی ڈیٹا سینٹرز میں خلل ڈالنا تھا۔
مزید برآں، اس نے الیکٹرانک آلات کی درآمد سے متعلق معلومات بھی حاصل کیں، جو اس کی جاسوسی سرگرمیوں کا حصہ تھیں۔
واضح رہے کہ جون 2025 میں شروع ہونے والی اسرائیل ایران جنگ کے دوران ایران میں اسرائیلی جاسوسوں کا بڑا نیٹ ورک سامنے آیا تھا۔
جنگ کے خاتمے کے بعد ایران نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں کئی لوگوں کو پھانسی دی ہے۔