ایران میں جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملے، عالمی جوہری ایجنسی کا اظہار تشویش۔ سلامتی کونسل اجلاس سے خطاب میں، سربراہ رافیل گروسی بولے ،تنصیبات پرحملوں سے سنگین خطرات لاحق ہوئے ہیں۔
اگر بجلی کی سپلائی معطل ہوئی تو ریکٹر کور میں جوہری فیول پگھل سکتا ہے، ایٹمی تابکاری پھیلنے کی صورت میں ایٹمی پلانٹس کے آس پاس آبادی کو خطرہ ہوسکتا ہے۔
ایسی صورتحال میں فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہوگی۔
یہ کشیدگی پھیل گئی تو کسی کے قابو میں نہیں رہے گی، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کہتے ہیں ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ تیزی سے پھیل رہی ہے۔
دونوں طرف حملوں میں عوام متاثر ہورہے ہیں، یہ کشیدگی پھیل گئی تو کسی کے قابو میں نہیں رہے گی، خطے اور دنیا کو تباہی سے بچانے کیلئے عقلمندی سے قدم اٹھانا ہوگا۔
پاکستان کا سلامتی کونسل میں ایران کے ساتھ بھرپور یکجہتی کاا ظہار
پاکستان کا سلامتی کونسل میں ایران کے ساتھ بھرپور یکجہتی کاا ظہار۔
سلامتی کونسل سے اسرائیلی جارحیت رکوانے کا مطالبہ، حملے یواین چارٹر کی خلاف ورزی قرار۔
پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کہتے ہیں اسرائیلی جارحیت سے خطے کے امن کوشدیدخطرات لاحق ہیں۔ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی اپنی ذمہ داریاں پوری کرے