ایرانی پارلیمنٹ کے اجلاس میں ایوان شکریہ پاکستان اور نعرہ تکبیر کی گونج

ایرانی پارلیمنٹ کے اجلاس میں ایوان شکریہ پاکستان اور نعرہ تکبیر کی گونج


ایرانی صدر مسعود پزیشکیان کا پاکستانی حکومت اور عوام کا شکریہ.

ایرانی پارلیمنٹ کے اجلاس میں ایوان شکریہ پاکستان اور نعرہ تکبیر کی گونج ، ایرانی صدر نے اپنے خطاب میں کہا مشکل کی گھڑی میں پاکستانی عوام اور پارلیمنٹ ایران کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں، پاکستان کی پارلیمنٹ سے ایران کے حق آواز بلند ہونا اور اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت دونوں ملکوں کی یکجہتی کو تقویت دیتا ہے.

ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے ایرانی پارلیمنٹ سے پہلے خطاب میں کہا کہ پرامن ایٹمی توانائی ایران کا حق ہے اور کوئی بھی اسے ہم سے نہیں لے سکتا، ہم اپنے دشمنوں کو ایرانی عوام کے حق میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے.

ایرانی صدر نے مزید کہا کہ ایران کا جوہری ہتھیار تیار کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، ہم تمام اسلامی ممالک کو اپنا ہاتھ بڑھاتے ہیں،،دشمن فریب میں مبتلا ہے کہ ہمارے سائنسدانوں کو شہید کر کے جوہر صلاحیتوں کو ختم کر سکتا ہے ، انھو ں نے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے جاری کردہ فرمان کی بھی توثیق کی، سپریم لیڈر کا ایران کی جوہری پالیسی کو پرامن مقاصد کی طرف مضبوطی سے رہنمائی کرتا ہے




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top