ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے، جس میں وہ صوبہ اصفہان میں سرکاری عہدیداروں کے ایک گروہ کے ساتھ سائیکل چلاتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ویڈیو میں صدر پزشکیان کا سادہ اور عوامی انداز نمایاں ہے، جس نے ایرانی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے۔
متعدد صارفین نے صدر کے عوامی طرزِ عمل کو سراہا اور ان کے اس قدم کو مثبت پیغام قرار دیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صدر اور ان کے ہمراہ حکومتی اہلکار شہر کی سڑکوں پر سائیکل سواری کر رہے ہیں۔
جو نہ صرف عوام سے قربت کا مظہر ہے بلکہ ایک صحت مند اور سادہ طرزِ زندگی کے فروغ کی علامت بھی سمجھا جا رہا ہے۔
ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد کئی ایرانی سوشل میڈیا صارفین نے صدر کی سائیکل سواری کو غیر رسمی اور مثبت قدم قرار دیا، جبکہ بعض نے اسے حکومت کی عوامی رابطے کی ایک منفرد مثال کے طور پر دیکھا۔