ایرانی جوہری پروگرام پر تبصرے کے باعث پینٹاگون کے ڈپٹی انٹیلی جنس چیف کوعہدے سے برطرف کر دیا گیا

ایرانی جوہری پروگرام پر تبصرے کے باعث پینٹاگون کے ڈپٹی انٹیلی جنس چیف کوعہدے سے برطرف کر دیا گیا


پینٹاگون کے ڈپٹی انٹیلی جنس چیف جیفری کروزی کو ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے بیان دینے پر سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں اپنے عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے، حکام نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ ملکی سلامتی اور حساس معلومات کی حفاظت کے تناظر میں کیا گیا۔

پینٹاگون کے ڈپٹی انٹیلی چیف جیفری نے کہاتھاکہ ایران کے جوہری پروگرام کو خاطر خواہ نقصان نہیں پہنچاجس کی پاداش میں انہیں عہدے سے برطرف کردیاگیاہے۔

اس برطرفی کے حوالے سے سینئر ڈیموکریٹ سینیٹرکاکہناہے کہ انتظامیہ انٹیلی جنس کو ملک کے بجائے اپنی وفاداری کا امتحان بنا رہی ہے۔

دوسری طرف ماہرین کاکہناہے کہ برطرفی وائٹ ہاؤس اورانٹیلی جنس اداروں کے درمیان جاری کشمکش کا نتیجہ ہے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top