انڈونیشیا 6.7 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا، عوام خوفزدہ

انڈونیشیا 6.7 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا، عوام خوفزدہ


انڈونیشیا کے صوبے پاپوا میں 6.7 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے (USGS) کے مطابق زلزلے کی گہرائی 70 کلومیٹر تھی، جبکہ اس کا مرکز شہر ابے پورا (Abepura) سے تقریباً 200 کلومیٹر دور تھا۔

ابے پورا کی آبادی 62 ہزار سے زائد ہے،زلزلے کے باعث لوگ  میں خوف و ہراس پھیل گیا، گھروں عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کے بعد بحرالکاہل سونامی وارننگ سینٹر نے بتایا کہ اس زلزلے کے نتیجے میں سونامی کا کوئی خطرہ نہیں۔ تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے، تاہم مقامی حکام صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top