امید ہے جلد دیگرممالک بھی ابراہم اکارڈ کا حصہ ہوں گے، ٹرمپ

امید ہے جلد دیگرممالک بھی ابراہم اکارڈ کا حصہ ہوں گے، ٹرمپ


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ابراہم کارڈ میں جلد توسیع کی توقع رکھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ سعودی عرب سمیت دیگر ممالک بھی اس معاہدے کا حصہ بنیں۔

امریکی ٹی وی چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر سعودی عرب اس معاہدے کو تسلیم کر لیتا ہے تو دیگر ممالک بھی خودبخود اس میں شامل ہو جائیں گے۔

چین کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ چین پر 100 فیصد اضافی امریکی ٹیرف مستقل نہیں، بلکہ ایسا قدم حالات کے باعث اٹھانا پڑا۔ ان کے مطابق، چین ہمیشہ برتری حاصل کرنے کی کوشش میں رہتا ہے، تاہم انہیں امید ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات جلد بہتر ہوں گے۔

امریکی صدر نے مزید بتایا کہ وہ آئندہ دو ہفتوں میں چینی صدر سے ملاقات کریں گے تاکہ باہمی معاملات پر پیش رفت ہو سکے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top