امریکی پابندیاں بلا جواز اور بین الاقوامی قوانین کے منافی ہیں: ایران

امریکی پابندیاں بلا جواز اور بین الاقوامی قوانین کے منافی ہیں: ایران


 ایران نے خلاف نئی امریکی پابندیوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکی پابندیاں خود سرانہ اور بین الاقوامی قوانین کے منافی ہیں۔ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران کو اس کے اقتصادی حلیفوں کے ساتھ تجارت سے روک کر ایرانی عوام پر دباؤ ڈالنے کا نئی امریکی حکومت کا فیصلہ غیر قانونی ہے۔

ایران کے وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بعض شخصیات اور اداروں پرایرانی تیل کی فروخت ميں دخیل ہونے کے الزام میں نئی امریکی پابندیوں کو بلا جواز اور بین الاقوامی قوانین کے منافی قرار دیتے ہوئے ان کی سخت مذمت کی ہے۔

اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران کو اس کے اقتصادی حلیفوں کے ساتھ تجارت سے روک کر ایرانی عوام پر دباؤ ڈالنے کا نئی امریکی حکومت کا فیصلہ غیر قانونی ہے اور اس کے بین الاقوامی نتائج کے لئے امریکی حکومت ذمہ دار ہوگی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: امریکا نے ایران پر مزید پابندیاں لگا دیں

انھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس طرح کے یک طرفہ اور خودسرانہ اقدامات کے نتائج کے لئے امریکا کو جواب دہ سمجھتا ہے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top