امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام پرعائد پابندیاں ختم کر دیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام پرعائد پابندیاں ختم کر دیں


واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرتے ہوئے شام پر عائد اکثر امریکی پابندیاں باضابطہ طور پر ختم کر دی ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ان پابندیوں کے خاتمے سے شام کے لیے عالمی مالیاتی نظام اور بین الاقوامی تجارت کی راہیں کھلنے کی توقع ہے۔

تاہم، پابندیاں شام کے سابق صدر بشار الاسد، ان کے قریبی ساتھیوں، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث افراد، داعش، اس کی ذیلی تنظیموں اور ایران نواز ملیشیاؤں پر بدستور برقرار رہیں گی۔

یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کے حالیہ دورے کے دوران شام پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ یہ پابندیاں ابتدا میں بشار الاسد کے دور حکومت میں عائد کی گئی تھیں۔

جنہیں بعد ازاں 2004 اور 2011 میں اس وقت مزید سخت کیا گیا جب شام کو دہشتگردی کی حمایت کرنے والی ریاست قرار دیا گیا تھا۔

گزشتہ برس دسمبر میں بشار الاسد کی معزولی کے بعد امریکا اور شام کے تعلقات میں بہتری آئی ہے، اور اب نئی شامی حکومت کے ساتھ روابط کی بحالی کے آثار ظاہر ہو رہے ہیں۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top