امریکی صدر اسرائیل سے ناخوش، بڑا فیصلہ کر لیا

امریکی صدر اسرائیل سے ناخوش، بڑا فیصلہ کر لیا


امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ قطر میں حالیہ واقعات پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ ناخوش ہیں، جبکہ کئی دیگر ممالک بھی سخت ناراض ہیں۔ مارکو روبیو نے واضح کیا کہ امریکہ قطر میں ہونے والی میٹنگ میں شریک نہیں ہو رہا اور توجہ اس بات پر مرکوز ہے کہ آئندہ کس طرح آگے بڑھا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ نیتن یاہو سے ملاقات میں دوحہ پر حملے کے حوالے سے بات ہوگی۔

جمعے کو صدر ٹرمپ اور روبیو نے قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی سے ملاقات کی تاکہ اسرائیلی کارروائی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا جا سکے۔

اس ملاقات کا مقصد مشرق وسطیٰ کے اہم اتحادیوں کے درمیان توازن قائم رکھنا تھا۔

روبیو کے مطابق صدر ٹرمپ چاہتے ہیں کہ حماس کو شکست دی جائے، جنگ کا خاتمہ ہو، اور تمام 48 مغوی افراد کو چاہے وہ زندہ ہوں یا مردہ واپس لایا جائے۔ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ یہ سب اقدامات ایک ساتھ مکمل ہوں۔

مارکو روبیو پیر کو یروشلم میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

اگرچہ ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان اس حملے پر اختلافات موجود ہیں، روبیو کا دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب اقوام متحدہ میں فلسطینی ریاست کے قیام پر متنازع بحث متوقع ہے۔

جس کی اسرائیل بھرپور مخالفت کر رہا ہے یہ دورہ اسرائیل کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی تنہائی کے تناظر میں امریکی حمایت کا مظہر سمجھا جا رہا ہے۔

جمعے کو روبیو اور نائب صدر جے ڈی وینس نے وائٹ ہاؤس میں قطری وزیر اعظم سے ملاقات کی۔

جب کہ اسی دن بعد ازاں صدر ٹرمپ اور ان کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے نیویارک میں شیخ محمد بن عبدالرحمٰن کے ساتھ عشائیہ کیا۔

یہ ملاقات نائن الیون حملوں کی برسی کے موقع پر ٹرمپ کی نیویارک آمد کے دوران ہوئی۔

یاد رہے کہ منگل کو دوحہ میں حماس رہنماؤں پر اسرائیلی حملے کے بعد بین الاقوامی سطح پر شدید مذمت کی گئی تھی۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top