امریکی سینیٹ نے ٹرمپ کا بگ بیوٹی فل بل منظور کر لیا

امریکی سینیٹ نے ٹرمپ کا بگ بیوٹی فل بل منظور کر لیا


صدر ٹرمپ کا بگ بیوٹی فل بل امریکی ایوان نمائندگان نے منظور کرلیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق بل کے حق میں 218 اور مخالفت میں 214 ووٹ پڑے۔ اب یہ بل دستخط کے لیے صدر ٹرمپ کو بھیجا جائے گا۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ بل پر جمعے کو شام 5 بجے دستخط کریں گے۔

اس سے قبل یہ بل امریکی سینیٹ میں بھی صرف ایک ووٹ کی برتری سے پاس ہوچکا ہے ۔

بل کے منظور ہونے کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ بگ بیوٹی فل بل کی منظوری پر کانگریس کو مبارکباد دیتاہوں، بل کے ذریعے معیشت تیزی سے ترقی کرےگی۔

ٹرمپ نے کہا کہ میرا پہلا دور حکومت انتہائی کامیاب رہا، دوبارہ منتخب ہونے کے بعد معیشت ترقی کر رہی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اس بل کی منظوری کے ساتھ ہی ٹرمپ کی کئی اہم داخلی پالیسیوں کو قانون کا درجہ مل جائے گا جبکہ اس سے ملکی قرض میں مزید 3.3 ٹریلین ڈالر کا اضافہ ہوگا۔

اس قانون کے تحت ٹرمپ کی جانب سے 2017 میں دی گئی ٹیکس کٹوتیوں میں توسیع کی جائے گی، ٹِپس اور اوورٹائم آمدن پر نئے ٹیکس ریلیف دیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ فوجی اخراجات اور امیگریشن اداروں کے بجٹ میں اضافہ ہوگا جبکہ غریب افراد کے لیے صحت اور خوراک کی اسکیموں میں کٹوتی کی جائے گی۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top