امریکہ اور سلامتی کونسل کے تمام ارکان کی اسرائیلی کا نام لیے بغیر قطر پر حملوں کی شدید مذمت

امریکہ اور سلامتی کونسل کے تمام ارکان کی اسرائیلی کا نام لیے بغیر قطر پر حملوں کی شدید مذمت


اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے قطر کے دارالحکومت دوحہ پر حالیہ حملوں کی مذمت کر دی ہے۔ دوحہ میں حماس قیادت پر کیے گئے حملوں کے بعد سلامتی کونسل نے ایک بیان جاری کیا، جس میں اسرائیل کا نام لیے بغیر قطر میں کارروائیوں کی مذمت کی گئی ہے۔ بیان برطانیہ اور فرانس نے تیار کیا اور تمام 15 اراکین بشمول امریکا کی منظوری سے جاری ہوا۔

سلامتی کونسل نے قطر کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی کو اولین ترجیح دی جائے۔

عالمی میڈیا کے مطابق، امریکا عام طور پر اقوام متحدہ میں اسرائیل کا تحفظ کرتا ہے، لیکن اس بار سلامتی کونسل کے بیان کی حمایت سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ناراضگی ظاہر ہوئی۔

کیونکہ یہ حملہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے حکم پر انجام دیا گیا تھا۔

پاکستانی مندوب کا سلامتی کونسل اجلاس سے خطاب

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اسرائیلی حملہ یو این چارٹر اور قطر کی سلامتی کے خلاف قرار دیدیا۔

سلامتی کونسل اجلاس سے خطاب میں کہا کہ اسرائیل نے صرف قطر نہیں بلکہ عالمی امن کونقصان پہنچایا ۔

یاد رہے کہ سلامتی کونسل کا یہ اجلاس پاکستان سمیت دیگر ملکوں کے مطالبے پر بلایا گیا ہے۔

اسرائیل نے منگل کے روز کیے گئے حملے میں حماس کی سیاسی قیادت کو نشانہ بنایا تھا، اس حملے میں سینئر حماس رہنما خلیل الحیا کے بیٹے، ان کے دفتر کے ڈائریکٹر سمیت 6 افراد شہید ہوئے تاہم اس حملے میں حماس کی قیادت محفوظ رہی۔

دوحہ پر اسرائیلی حملے کے بعد امریکا نے اس پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اقدام کو یکطرفہ قرار دیا تھا۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top