امریکا نے اصفحان میں بنکر بسٹر بم استعمال نہیں کیے، امریکی میڈیا

امریکا نے اصفحان میں بنکر بسٹر بم استعمال نہیں کیے، امریکی میڈیا


امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے اصفحان میں ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے میں بنکر بسٹر بم استعمال نہیں کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق جوائنٹ چیفس آف اسٹاف چیئرمین جنرل ڈین کین نے امریکی سینیٹرز کوبتایا کہ اصفحان کی ایٹمی تنصیب میں ساٹھ فیصد افزودہ یورینئیم موجود تھا۔

بنکر بسٹر بم اس لیے استعمال نہیں کیے گئے کیونکہ وہ موثر نہ ہوتے۔

امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ایران کی فردو اور نطنز کی تنصیبات پر بنکر بسٹر بم گرائے گئے تھے، امریکا نے کچھ روز قبل ایران کی فردو، نطنز اور اصفہان جوہری تنصیبات پر بمباری کی تھی۔

امریکی میڈیا کے مطابق فردو جوہری سائٹ پر حملے میں چھ بی ٹو بمبار طیاروں نے بارہ بنکر بسٹر بم گرائے، دیگر ایرانی جوہری سائٹس پر حملے میں تیس ٹوماہاک میزائل استعمال کیے گئے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top