امریکا میں شٹ ڈاؤن کے باعث وفاقی محکمے مفلوج

امریکا میں شٹ ڈاؤن کے باعث وفاقی محکمے مفلوج


امریکا میں شٹ ڈاؤن کے باعث وفاقی محکمے مفلوج ہو گئے ہیں ، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے خبردار کیا ہے شٹ ڈاؤن جاری رہا تو لوگوں کو ملازمتوں سے نکالنا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں شٹ ڈاؤن جاری ہے جس کے باعث وفاقی محکمے مفلوج ہو گئے ہیں، جبکہ ریپبلکن اور ڈیموکریٹ رہنما ایک دوسرے پر سنگین الزامات لگا رہے ہیں۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ڈیموکریٹس پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “شٹ ڈاؤن کے باوجود ڈیموکریٹ پارٹی غیر قانونی تارکین وطن کے لیے ہیلتھ کیئر کا مطالبہ کر رہی ہے۔”

جبکہ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیوٹ نے بھی ڈیموکریٹس کے مؤقف کو آڑے ہاتھوں لیا۔

جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ نے غیر قانونی تارکین وطن کو ہیلتھ کیئر فراہم کی جبکہ سابق صدر اوباما، سینیٹر چک شومر اور نینسی پلوسی خود ہمیشہ کہتے رہے ہیں کہ شٹ ڈاؤن نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر شٹ ڈاؤن جاری رہا تو لوگوں کو ملازمتوں سے نکالنا پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ “ایئر ٹریفک کنٹرولرز اور کم آمدنی والے ورکرز کو تنخواہوں کی ضرورت ہے۔

حکومت کے اہم کام سرانجام دینے والوں کو بجٹ درکار ہے، لیکن ڈیموکریٹک قیادت نے عوام کو سیاسی یرغمال بنا رکھا ہے۔”

جے ڈی وینس نے شٹ ڈاؤن ختم ہونے کے بعد مذاکرات کی دعوت دی اور کہا کہ ڈیموکریٹس کو بتا دیا ہے کہ ہیلتھ کیئر کے معاملے پر ری پبلکن بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ 3 ڈیموکریٹ ارکان نے ری پبلکن پارٹی کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکا میں شٹ ڈاؤن کی وجہ سے سرکاری فنڈز رک گئے ہیں، جس کے باعث وفاقی اداروں کے کام متاثر ہو رہے ہیں اور لاکھوں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں تاخیر کا شکار ہیں۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top