امریکا، قطر اور مصر کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں۔ حماس نے قابض اسرائیلی ریاست کی جانب سے پیش کی جانے والی نئی انخلاء کی تجاویز کو قبول کرنے کی خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق تینوں ملکوں نے غزہ جنگ بندی کی نئی تجاویز پیش کردیں۔
قطر میں جاری اسرائیل حماس مذاکرات میں پیش رفت نہ ہوسکی۔
ثالثوں کی جانب سے کوششیں بدستور جاری ہیں تاکہ فریقین کے درمیان مؤثر اور بامقصد مفاہمت ممکن ہو سکے۔
تاحال مذاکرات اس سطح پر نہیں پہنچے کہ جس میں قیدیوں کے تبادلے کے “کلیدی نکات” پر بات چیت شروع کی جا سکے۔
فلسطینیوں کی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ غزہ میں قحط تباہ کن سطح پر پہنچ چکا ہے۔
غزہ سٹی سے حماس کے اعلامیہ کے مطابق غزہ میں قحط تباہ کن سطح پر ہے اور بھوک کا اسلحے کے طور پر استعمال اور قتل عام جاری ہے۔
حماس کے مطابق بچوں اور سویلین آبادی کیخلاف جدید تاریخ کا بدترین جرم ہو رہا ہے۔ غزہ میں انسانی حالات ہولناک تباہی کا شکار ہیں۔