امریکا کی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے بڑے حملے کے لیے ہمیں تیار رہنا چاہیے۔ اسرائیل اپنا دفاع کرسکتا ہے اور اسرائیل کو دفاع میں مدد کے لیے امریکا موجود ہے.
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل اپنا دفاع کرسکتا ہے اور اسرائیل کو دفاع میں مدد کے لیے امریکا موجود ہے۔ دوسری جانب پاسداران انقلاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔
خبر رساں اداروں کا بتانا ہے کہ کشیدہ صورتحال میں عراق سے امریکی فوج کے مکمل انخلا کا امکان ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اس سلسلے میں عراقی وزیر خارجہ اگلے ہفتے امریکا جائیں گے، امریکی فوج کے انخلا کا باضابطہ اعلان واشنگٹن میں ہوگا۔