اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے جہاز ڈبونے کا منصوبہ بے نقاب

اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے جہاز ڈبونے کا منصوبہ بے نقاب


فلسطین پر قابض صیہونی فورسز کا غزہ کے لیے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کو روکنے کا منصوبہ سامنے آ گیا ہے۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق، غزہ کی جانب رواں دواں فلوٹیلا کے بیڑے کو ہائی رسک زون میں داخل ہونے پر اسرائیلی بحری جہازوں نے گھیر لیا اور بیڑے کی دو مرکزی کشتیوں کے کمیونیکیشن آلات جام کر دیے۔

اسرائیلی نشریاتی ادارے کان کے مطابق، اسرائیل نے کچھ کشتیوں کو سمندر میں ڈبونے کا بھی منصوبہ تیار کر رکھا ہے تاکہ امدادی کارروائی کو روکا جا سکے۔

دوسری جانب، اٹلی کے جہاز کو پیچھے ہٹانے کے فیصلے پر اقوام متحدہ کی فلسطین کے لیے خصوصی نمائندہ فرانسیسکا البانیز نے شدید ردعمل ظاہر کیا اور کہا کہ یہ اقدام اسرائیل کو مزید مظالم اور نسل کشی کے لیے کھلا چھوڑنے کے مترادف ہے۔

کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے خبردار کیا ہے کہ پُرامن مشن پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور انسانیت کے خلاف جرم ہوگا۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top