ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے حملے جاری رکھے تو ایران “زیادہ شدید اور خطرناک ردعمل” دے گا۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کا واحد راستہ یہی ہے کہ صہیونی ریاست اپنی جارحیت بند کرے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق صدر پزشکیان نے اپنے بیان میں کہا: “ہم نے ہمیشہ امن اور استحکام کا راستہ اپنایا ہے، لیکن موجودہ حالات میں پائیدار امن صرف اسی وقت ممکن ہے جب صہیونی دشمن اپنی دشمنی ترک کرے اور دہشتگردانہ اشتعال انگیزیوں کو ختم کرنے کی ٹھوس ضمانت دے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ اگر اسرائیل نے اپنے حملے بند نہ کیے تو ایران کی جانب سے “زیادہ شدید اور ناقابلِ تلافی ردعمل” دیا جائے گا، جس کے نتائج دشمن کے لیے افسوسناک ہوں گے۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اور فریقین کے درمیان مکمل جنگ کے خدشات بڑھ چکے ہیں۔