اسرائیلی فوج نے لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فورس پر حملے کردیے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے اقوم متحدہ کی امن فورس کو الٹی میٹم دیا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی امن فورس جنگ زدہ علاقوں سے فوری نکل جائیں۔
انکا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج کے بار بار کہنے پر بھی امن فورس نے علاقہ نہیں چھوڑا۔
نیتن یاہو نے الزام عائد کیا کہ اقوام متحدہ امن فورس حزب اللّٰہ کو انسانی ڈھال فراہم کر رہی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق جمعرات سے اب تک 3 اسرائیلی حملوں میں امن فورس کے 5 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔