اسرائیلی فضائی دفاعی نظام ، آئرن ڈوم ، ایرانی میزائل روکنے میں ناکام

اسرائیلی فضائی دفاعی نظام ، آئرن ڈوم ، ایرانی میزائل روکنے میں ناکام


ایران سے میزائلوں کی برسات سے اسرائیل کے غرور کا بت پاش پاش ہو گیا، ایرانی حملوں سے ناجائز صہیونی ریاست کی بنیادیں ہل گئیں۔

تل ابیب، یروشلم سمیت کئی شہروں میں سینکڑوں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ اسرائیلی فوجی تنصیبات کا شدید نقصان ہو گیا۔

اسرائیل کا فضائی دفاعی نظام آئرن ڈوم بھی ایرانی حملوں کی مزاحمت نا کر سکا۔ تل ابیب ، یروشلم سمیت کئی اسرائیلی شہر دھماکوں سے لرزنے لگے۔

ناقابل تلافی نقصان پہنچنے پر اسرائیلی حکام ہوش و حواس کھو بیٹھے ہیں۔

ایرانی جواب پر لگنے والے زخم چھپانے کے لیے کئی میڈیا چینلز کی نشریات بند کر دیں۔

لائیو رپورٹنگ کرنے والے اپنے ہی صحافیوں کو بھی دھمکانے لگا۔

ایران کو دھمکانے والا، جارحیت کرنے والا بزدل اسرائیل، بھرپور اور منہ توڑ جواب ملنے پر اپنے زخم چاٹنے پر مجبور ہو گیا۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top