ابو ظہبی کیلئے بڑا اعزاز، دنیا کا پہلا شہر بننے کیلئے تیار

ابو ظہبی کیلئے بڑا اعزاز، دنیا کا پہلا شہر بننے کیلئے تیار


ابو ظبی نے 2025 کے آخر میں فضائی ٹیکسی کی سروس آپریٹ کرنے کا معاہدہ طے کر کے فضائی ٹیکسی چلانے والے دنیا کے پہلے شہر بننے پر نظریں جما لیں۔

امریکا کی مقامی کمپنی آرچر ایوی ایشن کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے بعد متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت میں الیکٹریکل-ورٹیکل-ٹیک آف-اینڈ-لینڈنگ (ای وی ٹی او ایل) ایئرکرافٹ بنائے بھی جائیں گے۔

اگر منصوبہ کامیاب ہوا تو آرچر کا مِڈنائٹ کرافٹ چار سواریوں کے ساتھ شہر بھر میں بنائے گئے متعدد ’ورٹی پورٹس‘ کے درمیان نقل و حرکت کر سکے گا اور سفر میں آنے والے دورانیے کو 80 فی صد تک کم کر دے گا۔

کمپنی کے ترجمان کے مطابق مِڈنائٹ کا حفاظتی پہلو کمرشل ایئرلائنرز کے جیسا ہی ہے جبکہ یہ بلندیوں پر پرواز کرتے وقت یہ ہیلی کاپٹر کے مقابلے میں 100 گُنا کم آواز کرتا ہے۔




Courtesy By Such News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top