واشنگٹن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کا نوبیل انعام نہ ملنے پر وائٹ ہاؤس کا ردعمل سامنے آگیا۔ترجمان وائٹ ہاؤس اسٹیون چیونگ نے اپنے بیان میں کہا کہ نوبیل کمیٹی نے ثابت کیا کہ وہ سیاست کو امن پر ترجیح دیتے ہیں۔اسٹیون چیونگ نے کہا کہ صدر ٹرمپ امن معاہدے کرتے رہیں گے، صدر ٹرمپ جنگیں ختم کرتے رہیں گے اور جانیں بچاتے رہیں گے۔
واضح رہے کہ آج سوئیڈن کی رائل سوئیڈش اکیڈمی آف سائنس کے سربراہ جورجین واٹن فریڈنس نے نوبیل امن انعام 2025 اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امن کا نوبیل انعام وینزویلا کی جمہوریت نواز رہنما ماریہ کورینا مچاڈو کو دیا جاتا ہے۔نارویجن نوبیل کمیٹی کے مطابق ماریاکورینا مچاڈو کو وینزویلا کے عوام کے جمہوری حقوق کے فروغ اور آمریت سے جمہوریت کی منصفانہ و پُرامن منتقلی کی جدوجہد پر دیاگیا۔